ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو۔ میسور ریل سرویس کاآغاز

بنگلورو۔ میسور ریل سرویس کاآغاز

Tue, 08 Dec 2020 12:22:04    S.O. News Service

بنگلورو،8؍دسمبر (ایس او نیوز)پچھلے لاک ڈاؤن کے دوران یہاں بنگلورو سے کئی ریل گاڑیوں کی سرویس بند کردی گئی تھی۔ اب آج سے بنگلور تا میسور تمام ریل گاڑیوں کو چلانے کے لئے محکمہ نے ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔ کووڈ۔19 کی وجہ سے بنگلور سٹی ریلوے اسٹیشن سے کئی گاڑیوں کی سرویس روک دی گئی تھی جس میں میسور بھی شامل ہے۔ اب میسور کے لئے ریل سرویس کا آغاز ہوچکا ہے۔بسوا ایکسپریس میسور باگل کوٹ دوپہر 1.30بجے نکلے گی، باگل کوٹ جننا کوٹی میسور دوپہر 1.50بجے بنگلور سے روانہ ہوگی۔ میسور بنگلور صبح 11.30بجے ٹیپو ایکسپریس بنگلور تا میسور سہ پہر3.15بجے تروپتی ایکسپریس، بنگلور تا میسور شام 5.10بجے۔ اسی طرح دیگر ریل گاڑیوں کی سرویس کا بھی آج سے اعلان ہوچکاہے۔


Share: